سابق انگلش کرکٹر روبن اسمتھ 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق انگلش کرکٹر روبن اسمتھ 62 سال کی عمر میں پرتھ میں انتقال کر گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پرتھ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق انگلش کرکٹر روبن اسمتھ 62 سال کی عمر میں پیر کے روز پرتھ میں انتقال کر گئے۔ روبن اسمتھ کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

روبن اسمتھ، جنہیں ‘جج’ کے نام سے جانا جاتا تھا، نے 1988 سے 1996 تک انگلینڈ کے لیے 62 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 4,236 رنز بنائے۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے 71 میچوں میں 39.01 کی اوسط سے 2,419 رنز بنائے۔

اپنے 22 سالہ کرکٹ کیریئر میں انہوں نے 26,155 فرسٹ کلاس رنز اسکور کیے اور 1992 ورلڈکپ میں انگلش ٹیم کا حصہ رہے۔ 2003 میں ریٹائرمنٹ کے بعد وہ آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 2024 میں روبن اسمتھ ذہنی صحت کے مسائل اور شراب نوشی کے باعث کئی ماہ اسپتال میں زیر علاج رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں