فیصل آباد میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کو عبوری ریلیف

الیکشن کمیشن نے فیصل آباد میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کو عبوری ریلیف دیا، سماعت 18 دسمبر تک ملتوی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) این اے 96 فیصل آباد میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے خلاف کیس کا عبوری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

طلال چوہدری اور ان کے بھائی بلال چوہدری نے گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر معذرت کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کے پیش ہونے پر بلال چوہدری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

دونوں بھائیوں نے تحریری جواب جمع کرا دیا ہے اور الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر انہیں استثنیٰ دے دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں