پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیاروں پر مکمل پابندی عائد

پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیاروں کے خلاف بل منظور، سخت سزائیں مقرر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)پاکستان کی پارلیمنٹ نے بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل منظور کرلیا، جس کے تحت حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال پر سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

بل کے مطابق، پاکستان میں حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری، استعمال، نقل و حمل، درآمد، برآمد، فروخت اور منتقلی پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور ان کے استعمال پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔

بائیو ویپن کی تیاری میں کسی قسم کی تکنیکی، مالی یا لاجسٹک مدد فراہم کرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بل کے تحت بائیولوجیکل مواد یا ٹیکنالوجی کی ترسیل کی درآمد کو متعلقہ وزارت کے ذریعے کنٹرول کیا جائے گا۔ ممنوعہ مقاصد کے لیے بائیولوجیکل ہتھیاروں کی تیاری، ڈیزائن، پیداوار اور ذخیرہ اندوزی پر بھی پابندی ہوگی۔

وفاقی حکومت بائیولوجیکل ہتھیاروں سے متعلق تمام مواد، ساز و سامان، ٹیکنالوجی اور مجرم کی جائیداد ضبط کرنے کی ذمہ دار ہوگی، جب کہ پرامن مقاصد کے لیے بیکٹیریاولوجیکل ایجنٹوں کے استعمال کی اجازت ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں