کراچی میں کھلے مین ہول سے بچے کی ہلاکت پر یاسر حسین کی تنقید

کراچی میں کھلے مین ہول سے بچے کی ہلاکت پر یاسر حسین نے کرپشن کی نشاندہی کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلومیٹر دور نالے سے ملی۔ اس حادثے پر شہریوں نے سندھ حکومت اور میئر کراچی پر تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ مین ہول پر ڈھکن کیوں نہیں لگائے جا رہے۔

شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اس معاملے پر آواز اٹھائی گئی ہے۔ اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر کہا کہ ‘ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا’۔ اس سے قبل ماہرہ خان نے بھی بچے کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کراچی میں اس سال 24 افراد، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں، کھلے نالوں میں گر کر جان سے جا چکے ہیں۔ متعلقہ ادارے ابھی تک نظام وضع کرنے میں ناکام رہے ہیں جو شہریوں کو ان حادثات سے بچا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں