ایئرچیف: دشمن نے حملہ کیا تو پاک فضائیہ مضبوط تر ہوگی

ایئرچیف نے کہا کہ دشمن نے حملہ کیا تو پاک فضائیہ مضبوط تر ہوگی، پی اے ایف اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں خطاب۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

رسالپور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ اگر ہماری قومی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو دشمن پاک فضائیہ کو پہلے سے زیادہ مضبوط پائے گا۔ یہ بات انہوں نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، رسالپور کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ایئرچیف مارشل نے کہا کہ سعودی کیڈٹس کی موجودگی دونوں ممالک کی دوستی اور تعاون کی علامت ہے، اور آپ کو وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کا امین بنایا گیا ہے۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو اجاگر کیا جو عددی برتری کے باوجود دشمن کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے جدید دور کی فضائی لڑائی کے لیے اپنی حکمت عملی کو جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ مربوط کیا اور 2025 میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو ثابت کیا۔ پاک فضائیہ نے جدت طرازی کی جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور جدید طیاروں اور ٹیکنالوجیز کو شامل کیا۔

تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور شیر دل ایروبیٹکس ٹیم نے فلائے پاسٹ کا مظاہرہ کیا جبکہ 166 کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے، جن میں 136 پاک فضائیہ اور 20 سعودی فضائیہ کے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں