ناروے میں دنیا کی طویل ترین زیرسمندر سڑک کی تعمیر جاری

ناروے میں تعمیر ہونے والی دنیا کی طویل ترین زیرسمندر سرنگ سے دو شہروں کے درمیان سفر کا وقت کم ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اوسلو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ناروے میں دنیا کی طویل ترین اور گہری زیرسمندر سڑک کی تعمیر جاری ہے، جس کا مقصد دو شہروں کے درمیان سفر کا وقت کم کرنا ہے۔\n\nروگ فاسٹ نامی اس سرنگ کی لمبائی 17 میل ہوگی اور یہ سطح سمندر کے نیچے 329 میٹر گہرائی میں تعمیر کی جا رہی ہے۔ اس کی تعمیر کا آغاز جنوری 2018 میں ہوا تھا، لیکن 2019 میں کام روک دیا گیا۔\n\nتعمیراتی کام 2021 میں دوبارہ شروع ہوا اور منصوبہ 2033 میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اس پر 2.4 ارب ڈالرز لاگت آنے کی توقع ہے۔\n\nپراجیکٹ منیجر این برٹ موئن نے بتایا کہ اس سرنگ سے ناروے کے مغربی ساحلی خطے میں سفر تیز ہوگا، جبکہ Stavanger اور Haugesund کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔\n\nسرنگ کا شمالی حصہ 5.5 میل طویل اور سب سے گہرائی میں تعمیر کیا جا رہا ہے، جو Bergen اور Stavanger کے درمیان سفری وقت کو کم کرے گا۔\n\nیہ سرنگ 2 ٹیوبز پر مشتمل ہوگی، ہر ٹیوب میں 2 ٹریفک لینز ہوں گی اور ایک چوراہا بھی ہوگا جو دونوں ٹیوبز کو جوڑے گا۔ جدید آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ تعمیر میں کسی خامی سے بچا جا سکے۔\n\nیہ سرنگ ناروے کی ای 39 کوسٹل ہائی وے کا حصہ ہے، جس کے ذریعے سفری وقت 50 فیصد کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں