ترکیہ کے ساحل کے قریب روسی آئل ٹینکر پر حملہ ہوا، عملہ محفوظ۔
انقرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترکیہ کے ساحل کے قریب ایک روسی آئل ٹینکر پر حملہ ہوا ہے۔ ترک حکام نے بتایا ہے کہ روسی پرچم والا ٹینکر، جو روس سے جارجیا سورج مکھی کے تیل کے ساتھ جا رہا تھا، ساحل سے تقریباً 80 میل دور حملے کا نشانہ بنا، تاہم عملے کے 13 اراکین محفوظ ہیں۔
ترکیہ کی میرین اتھارٹی نے کہا کہ ٹینکر مڈوولگا ٹو نے امداد کی درخواست نہیں کی اور وہ سنُوپ بندرگاہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ میرین افیئرز ڈائریکٹوریٹ نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب یوکرینی بحری ڈرونز نے بلیک سی میں روسی ٹینکروں کو نشانہ بنایا، تاکہ روس کے تیل کے کاروبار پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے تجارتی جہازوں پر حملے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے متعلقہ فریقین کو خبردار کیا ہے۔














