انتقال کی خبر جھوٹ قرار، خیریت سے ہوں۔معین خان

سابق کپتان معین خان نے اپنے انتقال کی افواہوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے اپنے انتقال کی افواہوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ منگل کی صبح سے ان کے انتقال کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

معین خان نے ویڈیو پیغام میں ان افواہوں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان کے اس بیان کے بعد ان کے مداحوں اور کرکٹ حلقوں میں پھیلی بے چینی ختم ہوگئی۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کے مقامی کرکٹر معین خان راجپوت 65 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کپتان معین خان نے 1990 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور 2004 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے 219 ون ڈے اور 69 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

دیگر متعلقہ خبریں