پی ایس ایل 11 کی کامیابی کیلئے برطانیہ میں روڈ ٹرپ کا منصوبہ تیار

پی ایس ایل 11 کی تشہیر کے لئے برطانیہ میں روڈ ٹرپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ 11 کو کامیاب بنانے کے لئے برطانیہ میں روڈ ٹرپ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس روڈ ٹرپ میں پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی اور صف اول کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ یہ ٹرپ لندن اور مانچسٹر میں منعقد ہوگا۔

پی ایس ایل روڈ ٹرپ کی نگرانی سی ای او سلمان نصیر کریں گے اور وہ جلد برطانیہ روانہ ہوں گے۔ آئندہ چند روز میں روڈ ٹرپ کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

روڈ ٹرپ کا مقصد مختلف کاروباری کمپنیوں کو پی ایس ایل کی طرف راغب کرنا ہے۔ انگلینڈ میں پاکستان سپر لیگ اور کرکٹ کے فینز کی بڑی تعداد موجود ہے جس سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں