9 مئی حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 18 افراد اشتہاری قرار

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 افراد کو اشتہاری قرار دیا اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق، زرتاج گل، مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف شامل ہیں۔

عدالت نے ان تمام ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور ان کے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی کارروائی کرنے کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔

عدالت نے ریونیو افسران کو ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ملزمان مقررہ تاریخ کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرتے تو ان کی جائیداد نیلام کی جائے گی۔ عدالت نے ملزمان کے ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں