چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات کی آزمائش کا آغاز متوقع

اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات کی آزمائش شروع کر رہی ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کی خدمات کو بہتر بنایا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات متعارف کروانے کی تیاری کی جا رہی ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کی خدمات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، اینڈرائیڈ فونز کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی ایپ میں کوڈز میں اشتہارات کے فیچر کی آزمائش شروع کی گئی ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اوپن اے آئی کب اور کیسے ان اشتہارات کو چیٹ جی پی ٹی چیٹس کا حصہ بنائے گا۔ تاہم، یہ بتایا گیا ہے کہ اشتہارات صارفین کے مزاج کے مطابق ہوں گے۔

چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات کا اضافہ حیران کن نہیں ہے کیونکہ اس کی پیشگوئی پہلے ہی کی گئی تھی۔ گوگل اور مائیکرو سافٹ بھی اپنے اے آئی چیٹ بوٹس میں اشتہارات کی آزمائش کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی صارف کی چیٹس کی ہسٹری کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتہارات دکھا سکتی ہے، لیکن ان کا مواد اے آئی بوٹ کے جوابات سے مختلف ہوگا۔ چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کی تعداد 80 کروڑ سے زائد ہے جن میں سے زیادہ تر مفت سروس استعمال کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں