اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر، دو خواتین جاں بحق، ڈرائیور گرفتار۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شاہراہ دستور پر سیکرٹریٹ چوک کے قریب گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر سے دو خواتین، ثمرین اور تابندہ، جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کا مقدمہ جاں بحق خاتون ثمرین کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق، ثمرین اپنے دوست کے ساتھ گھر واپس آ رہی تھی جب حادثہ پیش آیا۔ ان کے نمبر سے کال پر حادثے کا علم ہوا، بعد ازاں اسپتال میں دونوں کی موت کی تصدیق ہوئی۔
گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے والد کا تعلق عدلیہ سے ہے، جبکہ ڈرائیور نے شناختی کارڈ اور لائسنس پیش نہیں کیا۔















