ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پنجاب پولیس کے 5 میڈلز

پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 5 میڈلز جیتے، جس میں 4 گولڈ اور ایک سلور شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس نے 5 میڈلز جیت لیے ہیں۔ چیمپئن شپ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقد ہوئی جہاں دنیا بھر کے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، پولیس ایتھلیٹس نے 4 گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیا۔ انسپکٹر ارم خانم نے 84 کلوگرام کیٹیگری میں 2 گولڈ میڈلز جیتے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل مجید ڈوگر نے ماسٹر تھری کیٹیگری میں 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔

کانسٹیبل عظیم گجر نے سینئر کیٹیگری میں سلور میڈل جیتا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ان ایتھلیٹس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس اسپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد اور ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے بھی فاتح کھلاڑیوں کی تعریف کی۔

دیگر متعلقہ خبریں