وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی کو خطرہ پہنچانے والے افراد ملک بدر کیے جائیں گے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق افغانستان سے امریکا آنے والے تمام تارکین وطن کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔
کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ پناہ گزینوں کے تمام فیصلوں اور خصوصی امیگرینٹ ویزوں کا اجرا روک دیا گیا ہے۔ حالیہ افغان شہری کی فائرنگ کے بعد امریکی صدر کا ڈی پورٹیشن منصوبہ مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
دوسری جانب انہوں نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن روس-یوکرین جنگ بندی کے لیے پرامید ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد روانڈا اور کانگو کے رہنماؤں کے امن معاہدے پر دستخط کے لیے وائٹ ہاؤس میں میزبانی کریں گے۔













