ڈیپ سِیک کا نیا اوپن اے آئی ماڈل آئی ایم او میں گولڈ میڈل جیت سکتا ہے، ماڈل ہگنگ فیس اور گِٹ حب پر دستیاب ہے۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سِیک نے اپنا پہلا اوپن اے آئی ماڈل متعارف کرایا ہے جو بین الاقوامی میتھمیٹیکل اولمپیاڈ (آئی ایم او) میں گولڈ میڈل جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
میتھ-وی 2 ماڈل نے اپنی استدلالی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سال کے آئی ایم او کے گولڈ لیول کے اسکور تک پہنچنے کا کارنامہ انجام دیا، جو صرف آٹھ فیصد انسان ہی کر سکے ہیں۔
ڈیپ سیک نے یہ ماڈل ڈیویلپر پلیٹ فارمز ہگنگ فیس اور گِٹ حب پر عوام کے لیے دستیاب کر دیا ہے، جہاں کوئی بھی ماڈل کو مفت میں چلا سکتا ہے یا اس میں بہتری لا سکتا ہے۔
ہگنگ فیس کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو کلیمنٹ ڈیلینگ نے کہا کہ تصور کریں دنیا کے بہترین ریاضی دانوں میں سے ایک کا دماغ استعمال کر کے تحقیق کی جا سکے اور اپنے ہارڈ ویئرز میں چلایا جا سکے۔















