امریکا برفانی طوفان کی زد میں، ہزاروں پروازیں متاثر

امریکا کی مختلف ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں، جس سے ہزاروں پروازیں متاثر ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کی مختلف ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آچکی ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔ نیو یارک، الینوائے اور مشی گن میں دو فٹ سے زائد برفباری ہوئی ہے جبکہ الاسکا میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔

شکاگو میں ماہ نومبر کے دوران سب سے زیادہ برفباری کا ریکارڈ قائم ہوا ہے، جہاں 8.4 انچ برف پڑ چکی ہے۔ خراب موسم کے باعث شکاگو ائیرپورٹ پر سینکڑوں پروازیں متاثر ہوئیں۔

امریکی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور یخ بستہ ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ کینساس، نیبراسکا اور مشرقی ساحل کی ریاستوں میں بھی برفانی طوفان کا خطرہ ہے۔

برطانیہ میں بھی آئندہ ہفتے شدید برفباری کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جہاں 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں برفباری متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں