امریکہ نےافغانستان سے آنے والے تارکین وطن کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ

امریکی صدر نے افغانستان سے آنے والے تارکین وطن کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، قومی سلامتی کو خطرہ بننے والے افراد کو نکال دیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے آنے والے تارکین وطن کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو خطرہ بننے والے کسی بھی شخص کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پناہ گزینوں کے تمام فیصلے اور خصوصی امیگرینٹ ویزوں کا اجرا روک دیا گیا ہے۔ حالیہ واقعے کے بعد صدر نے بڑے پیمانے پر ڈی پورٹیشن کے منصوبے کو مزید اہم بنا دیا ہے۔

صدر ٹرمپ کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ان کی صحت بہترین ہے اور احتیاطی طور پر ان کا ایم آر آئی کیا گیا ہے جو کہ درست ثابت ہوا۔

یاد رہے کہ امریکہ نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افراد کے لیے ویزا اجرا اور اسائلم کی درخواستوں کے فیصلے روک دیے ہیں۔ یہ اقدام افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد لیا گیا۔

مشتبہ شخص کی شناخت 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال کے نام سے ہوئی ہے، اور صدر ٹرمپ نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں