خواجہ آصف: اسرائیلی وزیراعظم کو معافی دینا دھوکہ ہوگا

خواجہ آصف نے اسرائیلی وزیراعظم کی معافی کی درخواست کو احتساب سے بچنے کی کوشش قرار دیا اور عالمی برادری سے سخت مؤقف اختیار کرنے کی اپیل کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی معافی کی درخواست احتساب سے بچنے کی مایوس کن کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو فلسطین میں مظالم پر ساتھیوں سمیت جوابدہ ہونا پڑے گا۔

خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو بھولا نہیں جا سکتا، اور عالمی برادری کو معافی کی درخواست پر سخت مؤقف اختیار کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو معافی دینا ایک دھوکے کے مترادف ہوگا، نیتن یاہو اور اس کے حامیوں کو معاف کرنا اخلاقی اور قانونی انصاف کی ناکامی ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں