خیبرپختونخوا کے این ایف سی حصے کے لیے حکومت اور اپوزیشن متحد

خیبرپختونخوا کا این ایف سی میں حصہ بڑھانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن متحد ہو گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کا حصہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) میں بڑھانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن جماعتیں متحد ہو گئی ہیں۔ چار دسمبر کو این ایف سی اجلاس میں صوبے کا موقف پیش کرنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کا تعاون حاصل کر لیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے خیبرپختونخوا کے حقوق کے لیے حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ وہ این ایف سی اجلاس میں صوبے کا حصہ 14.6 سے بڑھا کر 19.4 کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

حکومتی ارکان نے کہا کہ وفاق خیبرپختونخوا کو قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد بڑھا ہوا حق نہیں دے رہا۔ آئین کے مطابق ہر پانچ سال بعد این ایف سی تشکیل دینا ہوتا ہے لیکن تاخیر کی جا رہی ہے۔

اپوزیشن نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے حکومت کا ساتھ دیں گے، لیکن وزیراعلیٰ کو اپوزیشن کو ساتھ لے کر جانا ہوگا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ صوبائی حکومت این ایف سی کے حوالے سے صوبے کا مؤقف مضبوطی سے پیش کرے گی اور کہی گئی ناانصافی کو برداشت نہیں کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں