مونا لیزا اور دیگر شاہکار جدید فیشن میں ڈھل گئے

مشہور پینٹنگز کو جدید فیشن کی روشنی میں دوبارہ تخلیق کیا گیا، اے آئی کا استعمال۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا کے مشہور و معروف فن پارے جیسے مونا لیزا، گرل ود اے پرل ایئررنگ اور دی برتھ آف وینس کو جدید فیشن کے مطابق ازسرِنو تخلیق کیا گیا ہے، جس میں اے آئی کا استعمال کیا گیا۔

سینڈرو بوٹی چیلی کی 1480 کی پینٹنگ دی برتھ آف وینس کو 1990 کے فیشن میں ڈھالا گیا، جس میں چمکدار باڈی گلیٹر، نیل آرٹ اور تتلی کلپس شامل ہیں۔

اسی طرح، لیونارڈو ڈاؤنچی کی مونا لیزا کو 2000 کے ابتدائی فیشن ٹرینڈز کے مطابق پیش کیا گیا، جس میں پتلی بھنویں، بالوں کی ہائی لائٹس اور فروسٹڈ آئی شیڈو شامل ہیں۔

ورمیر کی 1660 کی گرل ود اے پرل ایئررنگ کو بھی جدید ٹرینڈز کے مطابق ڈھالا گیا ہے، جس میں بولڈ بھنویں، چمکدار اسکن اور نیوڈ لپ کلر شامل ہیں۔

یہ تخلیقات ویٹابائیوٹک پرفیکٹل کی جانب سے تیار کی گئی ہیں، جنہوں نے گزشتہ تین دہائیوں کے بیوٹی ٹرینڈز کی بنیاد پر ان شاہکاروں کو جدید حُسن کے معیار پر پرکھا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ پروجیکٹ نہ صرف فن کی نئی تشریح پیش کرتا ہے بلکہ یہ بھی دکھاتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کس طرح صدیوں پرانی مصوری میں نیا رنگ بھر سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں