خیبر پختونخوا اسمبلی نے صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے آئینی عمل کی قرارداد منظور کی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی نے صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے آئینی عمل شروع کرنے سے متعلق متفقہ قرارداد منظور کر لی۔
قرارداد کا مقصد ہزارہ ڈویژن کو علیحدہ صوبے کا درجہ دلانے کے لیے آئینی و انتظامی تقاضے پورے کرنا ہے۔
حکومتی رکن نذیر عباسی نے قرارداد پیش کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن احمد کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام کے سجاد اللہ نے اس کی حمایت کی۔
ارکان اسمبلی نے صوبہ ہزارہ کے تاریخی، انتظامی اور عوامی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے اسے عوام کا مطالبہ قرار دیا۔
قرارداد میں صوبائی حکومت کو ہدایت دی گئی کہ نئے صوبے کے قیام کے لیے مشاورت و انتظامی اقدامات مؤثر انداز میں مکمل کیے جائیں۔














