پی ٹی آئی اجلاس میں مشال یوسفزئی اور سلمان اکرم کے درمیان ایک بار پھر تلخی، پیغامات کی درستگی پر سوال اٹھایا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور سینیٹر مشال یوسف زئی کے درمیان ایک بار پھر اختلافات ابھر کر سامنے آئے۔
اجلاس میں مشال یوسف زئی نے بانی پی ٹی آئی کے پیغامات کی درستگی پر سوال اٹھایا، جس پر سلمان اکرم نے ان کے الزامات کو جھوٹ قرار دیا۔
سلمان اکرم نے وضاحت کی کہ پیغامات پہنچانے والے افراد پر اعتماد کیا جاتا ہے اور ملاقاتیں محدود ہوتی ہیں۔
مشال یوسف زئی نے اس پر مزید بیان دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔
یہ اختلافات پہلی بار نہیں ہیں، اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان تنازعہ سامنے آچکا ہے۔














