سردی میں اضافہ، ایل پی جی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

سردی میں اضافے کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا، اوگرا نے دسمبر کے لیے نیا نرخ نامہ جاری کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ دسمبر کے لیے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 39 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نئے نرخوں کے مطابق 11.8 کلو گرام کا گھریلو سیلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہو کر 2466 روپے 10 پیسے کا ہو گیا ہے۔ اوگرا نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ فوری طور پر لاگو ہوگا۔

اوگرا کے مطابق، ایل پی جی کی پیداواری قیمت سعودی آرامکو کے کنٹریکٹ پرائس سے منسلک ہے اور امریکی ڈالر کی قدر بھی گیس کی قیمت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو سی پی میں 4.93 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ڈالر کے اوسطاً ایکسچینج ریٹ میں 0.15 فیصد کمی واقع ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں