اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور جلسے جلوس پر پابندی
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس قانون کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے سے گریز کریں۔
دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔














