نجکاری کمیشن نے تین نئے اداروں کی شمولیت کی منظوری دے دی

نجکاری کمیشن نے سینڈک میٹلز، پاکستان منرلز اور نیشنل انشورنس کی نجکاری کی منظوری دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نجکاری کمیشن بورڈ کے 243 ویں اجلاس میں مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت تین نئے سرکاری اداروں کی نجکاری پروگرام میں شمولیت کی منظوری دی گئی۔ ان اداروں میں سینڈک میٹلز لمیٹڈ، پاکستان منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور نیشنل انشورنس کمپنی شامل ہیں۔

اجلاس میں 12 سرکاری اداروں کو نجکاری کے لیے غیر موزوں قرار دیا گیا جبکہ سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔ سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ غیر فعال ہے اور صرف تنازع شدہ زمین بطور اثاثہ رکھتا ہے، جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثوں کے مقابلے میں واجبات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ فیصلے شفافیت، مارکیٹ فزیبلٹی اور عوامی مفاد کی بنیاد پر ہوں گے۔ غیر قابلِ عمل اداروں کے لیے متبادل آپشنز، بشمول لکویڈیشن، وزارتوں کو اختیار دیا گیا ہے جبکہ قابلِ عمل اداروں پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں