اترپردیش میں دلہن کا سسرال پہنچتے ہی شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار، شادی ختم۔
اترپردیش: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے اترپردیش میں ایک دلہن نے سسرال پہنچنے کے بیس منٹ بعد ہی شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا۔ یہ واقعہ دیوریا میں پیش آیا جہاں شادی کی تمام رسمیں دھوم دھام سے ادا کی گئی تھیں۔
تاہم، سسرال پہنچتے ہی دلہن نے اعلان کیا کہ وہ والدین کو بلانا چاہتی ہے اور اس گھر میں نہیں رہے گی۔ شوہر اور سسرال والوں نے منانے کی کوشش کی مگر دلہن نے انکار کیا۔
کشیدہ صورتحال کو حل کرنے کے لیے پنچایت بلائی گئی جو پانچ گھنٹے تک چلتی رہی۔ بالآخر دونوں خاندانوں نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور دلہن والدین کے ساتھ واپس چلی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ انہیں معاملے سے آگاہ کیا گیا تھا لیکن کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی، اس لیے قصہ پنچایت کی سطح پر ہی نمٹا دیا گیا۔















