2024 میں عالمی اسلحے کی فروخت 679 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، امریکی اور یورپی کمپنیوں کا بڑا حصہ۔
اسٹاک ہوم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2024 میں عالمی سطح پر اسلحے کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس میں 100 بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں نے مجموعی طور پر 679 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق، 2023 کے مقابلے میں اسلحے کی فروخت میں تقریباً 6 فیصد اضافہ ہوا، جس میں امریکی اور یورپی کمپنیوں کا سب سے بڑا حصہ رہا۔
رپورٹ کے مطابق، غزہ اور یوکرین کی جنگوں کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی جغرافیائی کشیدگی نے اسلحے کی فروخت میں اضافے کو مزید تقویت بخشی۔
فروخت کا زیادہ تر حصہ یورپ اور امریکا کی دفاعی کمپنیوں کے حصے میں آیا، جہاں سب سے زیادہ ریونیو کمانے والی کمپنیوں میں 6 امریکی، 2 چینی، ایک روسی اور ایک برطانوی کمپنی شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جاپان، جرمنی اور جنوبی کوریا کی اسلحہ ساز کمپنیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ چینی کمپنیوں کی فروخت میں کمی واقع ہوئی۔















