طلال چودھری نےخیبر پختونخوا میں دہشتگردی اور صحت و تعلیم کے مسائل پر وفاقی حکومت کی ذمہ داریوں کی بات کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) طلال چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی ایک بڑا مسئلہ ہے اور صوبائی حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوایں صحت اور تعلیم کے مسائل بھی اہم ہیں اور وزیراعلیٰ کو بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں۔
طلال چودھری نے کہا کہ وفاقی حکومت ایک سیاسی حکومت ہے اور کبھی نہیں چاہتی کہ ایسا اقدام اٹھائے جو مسائل کو بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف کو بھی سوچنا چاہیے کہ چیزوں کو اس حد تک نہ لے جایا جائے جہاں مسائل بڑھ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ خیبر پختونخوا حکومت کو آن بورڈ رکھا ہے، بدقسمتی سے خیبر پختونخوا حکومت ہر مرتبہ پوائنٹ اسکورنگ کرتی ہے اور دہشت گردی جیسے مسئلے پر بلائے گئے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتی۔
طلال چودھری نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ جس مرضی قیدی سے مل لیں۔ ملاقات جیل مینوئل کے تحت ہوگی اور اس حوالے سے جیل حکام اور عدالتیں فیصلہ کر سکتی ہیں۔














