خیبرپختونخوا میں بدمعاشی پر گورنر را ج لگنے کاامکان ہے۔ فیصل واوڈا

فیصل واوڈا نے خیبرپختونخوا میں بدمعاشی پر گورنر راج کا امکان ظاہر کیا ہے، وزیراعلیٰ کو ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بدمعاشی کی صورت میں گورنر راج نافذ کیا جا سکتا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھانی چاہئیں ورنہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ان کی نااہلی کا خدشہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد گورنر راج نہیں، لیکن اگر غنڈہ گردی کی گئی تو دیگر آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

فیصل واوڈا نے خواہش ظاہر کی کہ فیصل کریم کنڈی ہی خیبرپختونخوا کے گورنر رہیں، تاہم اگر کوئی اور نام سامنے آتا ہے تو وہ غیر سیاسی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کی خواہش ہے تو وہ دیوار سے کچھ حاصل نہیں کر سکتے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جائے، کیونکہ ہر مسئلے کی چابی صدر زرداری کے پاس ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں