سرکاری حکام نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے اور عوام کو ان کے استعمال سے روک دیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سرکاری حکام نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے اور عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ وی پی این کا استعمال نہ کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این دہشت گردوں، غیر ملکی ایجنٹوں اور جرائم پیشہ افراد کی جانب سے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ان کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی اور غیر قانونی سرگرمیاں کی جا رہی ہیں، جس سے پاکستان کا ہر شہری غیر محفوظ ہو سکتا ہے۔
آئی ٹی ماہرین کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی این آپ کا ڈیٹا چرا رہے ہیں اور یہ زیادہ تر ہیکرز اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے کنٹرول میں ہوتے ہیں، جس سے آپ کی پرائیویسی متاثر ہوتی ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این ملک کے مالی نقصان کا باعث بن رہے ہیں اور قانونی گیٹ ویز کو بائی پاس کر رہے ہیں، جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
آئی ٹی ماہرین نے تجویز دی ہے کہ غیر قانونی وی پی این انٹرنیٹ کی رفتار کو متاثر کر رہے ہیں، جس سے گھریلو صارف اور کاروبار دونوں متاثر ہوتے ہیں۔















