ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی مین ہول حادثے کو سندھ کی بدعنوان حکمرانی کا نتیجہ قرار دیا، شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی میں بچے کی مین ہول میں گر کر ہلاکت کو سندھ میں 18 سالہ بدعنوان حکمرانی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ برسوں سے کھدا ہوا یونیورسٹی روڈ حادثات کی آماجگاہ بن چکا ہے، جو صوبائی اور مقامی حکومت کی بے حسی کا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق متعصبانہ طرز عمل کے باعث شہری ڈمپر حادثات، نالوں اور کھلے مین ہولز میں مرنے پر مجبور ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ نو ٹاؤنز میں چیئرمینز ہونے کے باوجود حادثے کی ذمہ داری قبول نہ کرنا جماعت اسلامی کی منافقت کو ظاہر کرتا ہے۔
متحدہ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت معاملے کی شفاف تحقیقات کرے اور ورثاء کی مدد کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائے۔














