چیٹ جی پی ٹی کے مقبول فیچرز کی فہرست جاری

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے مقبول فیچرز کی فہرست جاری کی، ہر سیکنڈ 29 ہزار میسجز کے جوابات دے رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیٹ جی پی ٹی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر اوپن اے آئی نے اس مقبول آرٹی فیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ کے استعمال کے دلچسپ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ یہ چیٹ بوٹ ہر سیکنڈ تقریباً 29 ہزار میسجز کے جوابات دے رہا ہے اور ہر ہفتے 80 کروڑ افراد اسے مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کو تین چوتھائی چیٹس میں عملی رہنمائی، تفصیلات کے حصول اور تحریری کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لوگ دفتری امور کے لیے تحریر کو درست یا ترجمہ کرانے کے لیے اس چیٹ بوٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

اوپن اے آئی نے چیٹ بوٹ کے چھ مقبول ترین فیچرز کی نشاندہی کی ہے: تصویر اپ لوڈ کرنا، ویب سرچنگ، reasoning ماڈل کا استعمال، تصویر بنوانا، ڈیٹا کا تجزیہ اور ڈکٹیشن۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تصویر اپ لوڈ کرنا تصاویر بنوانے سے زیادہ مقبول ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں