بی پی ایل میں 11 پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت

بی پی ایل 2025–26 میں 11 پاکستانی کرکٹرز مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے ہیں، نیلامی میں 42 میں سے 11 کھلاڑی منتخب ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز)بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے آئندہ سیزن میں 11 پاکستانی کرکٹرز مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے ہیں۔ بی پی ایل 2025–26 کی نیلامی کے لیے 42 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی تھی، لیکن زیادہ تر کو کسی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔ نیلامی میں کل 245 غیر ملکی کھلاڑی شامل تھے۔

خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز، جبکہ صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان راج شاہی واریئرز میں شامل ہوئے ہیں۔ احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کا حصہ بنے ہیں۔

عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز، ابرار احمد چٹاگانگ رائلز اور صائم ایوب و محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز سے وابستہ ہوں گے۔ بی پی ایل کے 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

یہ پاکستانی کھلاڑی بنگلا دیش میں کرکٹ کے شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث بن سکتے ہیں اور ان کی شمولیت سے ٹیموں کی کارکردگی میں نیا جوش و خروش پیدا ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں