محسن نقوی نے افغان باشندوں کے انخلا کی ہدایات دیں اور سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان شہری اب ہمارے مہمان نہیں رہے اور انہیں ملک چھوڑنے کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا جاری ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں انہیں تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ حالیہ حملوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے ہیں اور ہمیں دہشتگردوں کے پیچھے کارفرما عناصر کا بخوبی علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں افغان کیمپ ختم کیے جا رہے ہیں اور سیاست قومی سلامتی کے معاملے پر نہیں ہونی چاہئے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر غلط خبروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا اور کہا کہ اظہار رائے کی آزادی ہے مگر فیک نیوز کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک موجود افراد جلد واپس آئیں گے اور انہیں جوابدہ ہونا پڑے گا۔















