سرد موسم میں اسمارٹ فون بیٹریز کی جلدی ختم ہونے کی وجہ

سرد موسم میں اسمارٹ فون بیٹریز کا جلدی ختم ہونا درجہ حرارت کے اثرات کی وجہ سے ہوتا ہے، جو لیتھیم آئیون بیٹریز کے کیمیکلز کو متاثر کرتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سرد موسم میں اسمارٹ فون کی بیٹریز معمول سے کم وقت تک چلتی ہیں کیونکہ درجہ حرارت ان کے کیمیکلز کو متاثر کرتا ہے۔

لیتھیم آئیون بیٹریز، جو زیادہ تر اسمارٹ فونز میں استعمال ہوتی ہیں، سردی میں سست ہو جاتی ہیں اور الیکٹروڈز سے درست رابطہ نہیں کر پاتیں، جس کے باعث بیٹری جلدی ختم ہو جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق فون بیٹری کے لیے 18 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت بہترین ہوتا ہے جبکہ مثالی چارجنگ درجہ حرارت ایک سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

درجہ حرارت کا نقطہ انجماد سے نیچے ہونا بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اسی لیے سرد موسم میں بیٹریز کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں