ریکوڈک منصوبہ پاکستان کی معدنیات کی صنعت میں انقلاب کا باعث بنے گا، سی سی پی کی رپورٹ کے مطابق 74 ارب ڈالر آمدنی کی توقع ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ریکوڈک منصوبہ ملکی معدنیات کی صنعت میں انقلاب لانے والا ہے، کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی جامع رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونا، چاندی، تانبہ اور پلاٹینم جیسے نایاب معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ ریکوڈک منصوبے سے 37 سالوں میں 74 ارب ڈالر کی آمدنی کی توقع کی جا رہی ہے۔
یہ منصوبہ سونے کی سپلائی چین کو مستحکم بنائے گا جبکہ گولڈ اینڈ جیم اسٹون اتھارٹی کے قیام سے ڈیجیٹل ٹریک اینڈ ٹریس اور گولڈ بینکنگ سسٹم کا آغاز ہوگا جو غیر دستاویزی تجارت میں کمی کا باعث بنے گا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس آئی ایف سی اور سی سی پی کی کاوشوں سے ریفائننگ اور زیورات کی صنعت میں فروغ اور مارکیٹ کی شفافیت میں اضافہ ممکن ہوگا۔ یہ منصوبہ بلوچستان میں ہزاروں ملازمتیں اور کاروباری مواقع فراہم کرے گا۔
ایس آئی ایف سی پاکستان میں معدنیات کی صنعت کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔













