وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 2 روپے اور 4 روپے 79 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے، مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے یہ خوشخبری ہے۔
اتوار کو جاری کردہ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد یہ 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ کمی عالمی سپلائی میں بہتری اور کویت کی الزور ریفائنری کی بحالی کے باعث ممکن ہوئی ہے۔













