ایل این جی کی مقامی ترسیل، زرمبادلہ میں 1 ارب ڈالر کی بچت

پاکستان نے قطر اور ای این آئی کے ساتھ ایل این جی کارگوز کی منتقلی کا منصوبہ منظور کر لیا، زرمبادلہ میں 1 ارب ڈالر کی بچت متوقع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے ایل این جی کارگوز کی منتقلی کا منصوبہ منظور کر لیا ہے، جس سے ایک ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت متوقع ہے۔ قطر اور اطالوی کمپنی ای این آئی کے ساتھ 2026 کے ترسیلی منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت 35 کارگوز بین الاقوامی مارکیٹ کی جانب منتقل کیے جائیں گے۔

اس منصوبے سے پاکستان میں گیس کی اضافی مقدار کو کم کرنے اور ترسیلی نظام کو مستحکم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ قطر معاہدے کی شرائط کے تحت 24 کارگوز منتقل کرے گا، جبکہ ای این آئی معاہدے کے تحت 11 کارگوز منتقل کرے گی۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کارگوز کی قیمت میں کمی کے باعث ہونے والے نقصان کو آر ایل این جی صارفین برداشت کریں گے، جن میں بجلی گھر، صنعتیں اور گھریلو صارفین شامل ہیں۔ 2026 میں قومی گیس کے استعمال میں 400 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کے بعد بھی 13 اضافی کارگوز رہ جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں