پوپ لیو: آزاد فلسطینی ریاست تنازع کے حل کی کنجی

پوپ لیو نے آزاد فلسطینی ریاست کو اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل قرار دیا، رومن کیتھولک چرچ دو ریاستی حل کی حامی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ویٹی کن سٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کو اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل قرار دیا ہے۔

ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کئی سال سے دو ریاستی حل کی حامی رہی ہے اور یہ حل تنازع کے حل کے لیے اہم ہے۔

پوپ لیو نے کہا کہ اگرچہ اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، مگر ہم اسے ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت ہولی سی نے 2015 میں فلسطین کو ریاستی طور پر تسلیم کر لیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں