ٹرمپ کی پناہ گزین درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل

امریکی صدر ٹرمپ نے پناہ گزین درخواستوں کی معطلی غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر فیصلوں کی معطلی غیر معینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے۔ انہوں نے ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم ان لوگوں کو اپنے ملک میں نہیں چاہتے، ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل ہیں۔’

ٹرمپ نے مزید کہا کہ تیسری دنیا کے کچھ ممالک جرائم سے بھرے ہوئے ہیں اور ایسے ممالک کو اپنے عوام کی دیکھ بھال تک نہیں آتی تو امریکا کو بھی ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں۔

امریکی صدر نے گفتگو کے دوران ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ الہان عمر امریکی کانگریس کی پہلی صومالی نژاد رکن ہیں جو دو دہائی قبل بطور پناہ گزین امریکا آئی تھیں۔ ٹرمپ ماضی میں بھی صومالیہ کو ایسے ممالک کی مثال کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں جن کے شہریوں کی ہجرت پر وہ اعتراض کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے دو روز قبل پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلے روکنے کا اعلان کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں