ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کو وفاقی علاقہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نئے صوبوں کی تشکیل کی دھمکی دی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کو وفاقی علاقہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ اگر یہ مطالبہ منظور نہیں ہوتا تو ایم کیو ایم نئے صوبوں کا مطالبہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے فنڈز اس شہر کے لوگوں کے ہیں اور ان کی نگرانی ہماری ذمہ داری ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک نظریاتی ایم کیو ایم تخلیق کر رہے ہیں اور ترقی کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کارکنان کو باہر نکل کر اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر کراچی میں 6 ڈسٹرکٹ بن سکتے ہیں تو سندھ میں بھی 6 انتظامی ڈویژن بننے چاہئیں۔ انہوں نے آرٹیکل 140 کے نفاذ کے لیے 28 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا ہے۔














