رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 6.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، ویلیو ایڈڈ شعبوں کا اہم کردار۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 6.4 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئیں۔
عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق ویلیو ایڈڈ شعبوں نے برآمدات میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا، جہاں نِٹ ویئر کی برآمدات ایک ارب 90 کروڑ ڈالر اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عالمی مانگ میں بہتری اور روپے کی قدر میں استحکام ٹیکسٹائل برآمدات کے اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئی ہے۔













