مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے شاہ غلام قادر کو قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا، اسپیکر کو باضابطہ درخواست پیش کی جائے گی۔
مظفرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے شاہ غلام قادر کو قائد حزب اختلاف کے لیے نامزد کر دیا۔
صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی نامزدگی مرکزی قیادت کے فیصلے سے ہوئی۔ آج مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کی اسپیکر چودھری لطیف اکبر سے ملاقات متوقع ہے۔
آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے حال ہی میں عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔
مسلم لیگ ن نے شاہ غلام قادر کی باضابطہ نامزدگی کے لیے تحریری درخواست اسپیکر کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق کے ذریعے پیش کی جائے گی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اس وقت پیپلز پارٹی کے بعد دوسری بڑی پارٹی ہے۔














