جے کلارک نے اے ٹی پی چیلنجرز کپ میں فتح حاصل کر لی

جے کلارک نے اسلام آباد میں اے ٹی پی چیلنجرز کپ جیت لیا، ترکی کے مرٹ الکایا کو شکست دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

برطانیہ کے جے کلارک نے اے ٹی پی چیلنجرز کپ سنگلز کے فائنل میں ترکی کے مرٹ الکایا کو 3-6، 1-6 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ اس فائنل میں جے کلارک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف کو آسانی سے ہرایا۔

جے کلارک نے فتح کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان آکر بہت مزا آیا اور اگر اے ٹی پی ایونٹ دوبارہ منعقد ہوا تو وہ ضرور شرکت کریں گے۔ انہوں نے پاکستانی ماحول کو دوستانہ قرار دیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز کپ کی میزبانی کی جس میں سترہ ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

دیگر متعلقہ خبریں