جی ڈی پی گروتھ کو 6 فیصد تک بڑھانے کا ہدف، قیصر احمد شیخ

قیصر احمد شیخ نے جی ڈی پی گروتھ کو 6 فیصد تک بڑھانے کا ہدف بیان کیا، معیشت کو ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا ارادہ ظاہر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

چنیوٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ جی ڈی پی گروتھ کو 6 فیصد تک لے جانا ہمارا ہدف ہے۔

چنیوٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم بہت محنت کر رہی ہے اور عوام کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک ان ممالک میں شامل ہے جن کا معیارِ زندگی کم ہے، لیکن ہم جی ڈی پی گروتھ کو 6 فیصد تک لے جانا چاہتے ہیں، یہی اُڑان پروگرام کا مقصد ہے، اور اگلے دس برسوں میں معیشت کو ٹریلین ڈالر تک لے جانا ہے۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ 400 ملین ڈالر کی موجودہ معیشت کو ایک ہزار ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں اور تمام جماعتوں کو چاہیے کہ مل کر ‘چارٹر آف اکانومی’ کریں، کیونکہ ملک کی ترقی نہ کرنے کی بڑی وجہ سیاسی جماعتوں کی باہمی مخالفت ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان مضبوط ملک بن کر اُبھرا ہے اور عالمی سطح پر ہماری اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں