اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ چھیڑنا خطرناک ہے۔ بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ چھیڑنے والے آگ سے کھیل رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے والے آگ سے کھیل رہے ہیں، پیپلز پارٹی کسی ایسے فیصلے کی حمایت نہیں کرے گی جو وفاق کو کمزور کرے۔

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران کو حل کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کے ساتھ مل کر ایک آئینی ترمیم پاس کی ہے، 1973 کے آئین کے بعد 18ویں ترمیم سب سے اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی تھی کہ آئینی عدالت اور ایگزیکٹو مجسٹری کا نظام لایا جائے، لیکن پیپلزپارٹی نے صوبوں کو آئینی تحفظ دلانے میں کامیابی حاصل کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمان کا کام قانون سازی ہے اور اس میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کارکنوں کو پروپیگنڈے سے دور رہنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کو مضبوط کرنے کے لئے کام کرتی رہے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں