متحدہ عرب امارات نے قومی دن پر ہزاروں قیدیوں کی رہائی اور مالی جرمانوں کی معافی کا اعلان کیا۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات کی قیادت نے قومی دن کے موقع پر سیکڑوں قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔ شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اصلاحی اداروں سے دو ہزار 937 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا، جن پر مالی جرمانے بھی معاف کیے گئے ہیں۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی مختلف قومیتوں کے دو ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ دبئی پبلک پراسیکیوشن نے دبئی پولیس کے ساتھ مل کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
جن قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے ان کا انتخاب اچھے اخلاق اور اہلیت کے معیار کے مطابق کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی سزا کا کچھ حصہ مکمل کیا تھا اور وہ سنگین جرائم میں ملوث نہیں تھے۔
متحدہ عرب امارات نے یکم اور 2 دسمبر کو قومی دن کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جبکہ وفاقی وزارتوں کے دفاتر اور سرکاری ادارے چار روز بند رہیں گے۔













