کُرم کے چنارک میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید۔
کُرم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینٹرل کُرم کے علاقے چنارک میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے جبکہ دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی پی او کُرم نے بتایا کہ دہشت گردوں نے چنارک تھانے کی چیک پوسٹ کو نذر آتش کر دیا تھا اور پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ پولیس کی مزید نفری علاقے میں روانہ کر دی گئی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس کی بہادری کو سراہتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔















