بند کمروں کے فیصلے نقصان دہ ہیں۔ سہیل آفریدی

سہیل آفریدی نے کہا کہ بند کمروں کے فیصلوں سے خیبرپختونخوا کے عوام کو نقصان پہنچا ہے، اور امن و امان کے لئے دیے گئے حل سے امن بحال ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں کے فیصلوں سے خیبرپختونخوا کے عوام کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے پشاور میں بابر سلیم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ضلع خیبر میں میری ذاتی نہیں بلکہ خاندانی زمین ہے، جبکہ میرے حوالے سے باتیں توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

سہیل آفریدی نے بتایا کہ ہماری کارکردگی کی بنا پر ہمیں تین مرتبہ حکومت ملی، قبائلی اضلاع کو 2018 میں صوبے میں ضم کیا گیا لیکن فنڈز نہیں دیے گئے، این ایف سی ایوارڈ کا 2018 سے 2025 تک خیبرپختونخوا کا حصہ نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے کارکردگی سے متعلق سوال کرنا چاہیے، 25 لاکھ سے زائد لوگ ملک چھوڑ چکے ہیں اور کاروباری طبقہ پریشان ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن و امان کے لئے دیے گئے حل سے امن بحال ہوگا، 2018 میں دہشت گردی کے خاتمے کا اعلان ہوا تھا لیکن بعد میں دہشت گرد واپس آئے۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ این ایف سی میٹنگ میں شرکت کی جائے گی۔

سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ دیرپا امن کے لئے خیبرپختونخوا حکومت کی بات ماننی پڑے گی اور ملک میں فوج کو پاکستان کی فوج سمجھنا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں