مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے، آئینی ترامیم عوام کی خواہشات کے بجائے بڑے لوگوں کی مرضی پر ہو رہی ہیں۔
مردان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا راستہ تبدیل نہیں کریں گے اور ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی اُمیدوں والا ملک ہونا چاہیے تھا جہاں دینی اعمال کی آزادی ہو۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو امن، بھائی چارے اور آزادی کی علامت ہونا چاہیے تھا، مگر آج آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے اور عوام کی خواہشات کے بجائے بڑے لوگوں کی مرضی پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 27ویں ترمیم کیلئے لوگوں کو خرید کر دو تہائی اکثریت بنائی گئی۔
نہوں نے کہا کہ سی پیک آج بھی بند ہے اور افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی۔ انہوں نے جنگ ترک کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلح گروہ جنگ کو ختم کریں کیونکہ یہ کسی مسئلے کا حل نہیں۔














